مالی میں القاعدہ کا حملہ‘ یو این مشن میں شامل چینی فوجی‘ 3 شہری مارے گئے

Mali

Mali

ڈاکار (جیوڈیسک) افریقی ملک مالی کے شمالی علاقے میں القاعدہ کے جنگجوؤں نے حملہ کرکے اقوام متحدہ کے امن مشن میں شامل چینی فوجی اور 3 شہریوں کو ہلاک کر دیا۔

امریکی مانیٹرنگ گروپ کی سائٹ پر جاری بیان میں کہا گیا ہے یہ حملہ ایسے وقت ہوا جس مشن کے تحت فرائض سرانجام دینے والے اہلکاروں کے مستقبل کے حوالے سے سوالیہ نشان لگا ہے۔

اسلامک مغرب برانچ کی المرابطون بٹالین اس کارروائی میں ملوث ہے۔