لمباکو (جیوڈیسک) افریقی ملک مالی کے شمالی شہر گاﺅ کے قریب حریف مسلح گروپوں کے درمیان چھڑپوں کے نتیجہ میں 7 افراد ہلاک ہو گئے۔
رپورٹ کے مطابق جی اے ٹی آئی اے کے مسلح جنگجوﺅں نے 6 گھنٹے تک جاری رہنے والی جھڑپ کے بعد ایم این ایل اے کے ارکان کو این تلیت نامی قصبہ سے باہر نکال کر اس پر قبضہ کر لیا۔
واضح رہے کہ ایم این ایل اے ان 6 مسلح گروپوں میں شامل ہے جو مالی کی حکومت کے ساتھ امن مذاکرات کر رہے ہیں۔