بمباکو (جیوڈیسک) افریقی ملک مالی میں فرائض کی انجام دہی کر رہی اقوام متحدہ کی امن فوج کے قافلے پر گھات لگا کر حملہ ہوا ہے۔
حملے میں پانچ اہلکاروں کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں تاہم ان کا تعلق کس ملک سے ہے اس بارے میں ابھی تک کچھ نہیں بتایا گیا۔ دوسری جانب ابھی تک کسی گروپ نے حملے کی ذمہ داری بھی قبول نہیں کی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں ارقیقی ملک چاڈ میں بھی اقوام متحدہ کی امن فوج کے پانچ اہلکاروں کو گھات لگا کر ہلاک کر دیا گیا تھا۔