اسلام آباد (جیوڈیسک) ملاقات میں پاکستانی مندوب نے وفاقی وزیر خزانہ کو اقوام متحدہ میں پاکستان سے متعلق اہم معاملات کے بارے میں بریفنگ دی۔
ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے اسحاق ڈار کو اقوام متحدہ میں قومی، علاقائی اور بین الاقوامی امور پر پاکستان کا نکتہ نظر اجاگر کرنے کی کوششوں سے متعلق آگاہ کیا۔
وزیر خزانہ نے ڈاکٹر ملیحہ لودھی کو ایشین انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک کے آرٹیکلز آف ایگریمنٹ پر معاہدوں کیلئے اپنے بیجنگ کے حالیہ دورے اور چین کی اعلی قیادت کے ساتھ ملاقاتوں کے بارے میں آگاہ کیا۔