ملک بھر کے 43 کنٹونمنٹس میں بلدیاتی انتخابات کا منصوبہ تیار

Municipal Elections

Municipal Elections

ملک بھر کے تینتالیس کنٹونمنٹس میں بلدیاتی انتخابات کا منصوبہ تیار کرلیا گیا۔ تینتالیس کنٹونمنٹس میں دوسو چھبیس نشستوں پر انتخابات ہوں گے۔ ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق ملک بھر میں ہونے والے تینتالیس کنٹونمنٹس میں بلدیاتی انتخابات کا منصوبہ تیارکرلیا گیا۔ تینتالیس کنٹونمنٹس میں دوسو چھبیس نشستوں پر انتخابات ہوں گے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق پنجاب کے بائیس کنٹونمنٹس میں ایک سو انتالیس نشستیں ہونگی۔ سندھ کے آٹھ کنٹونمنٹس میں چھیالیس نشستیں ہوں گی۔ خیبر پختونخوا کی نو چھانیوں میں اٹھائیس جبکہ بلوچستان کے چار کنٹونمنٹس میں تیرہ نشستیں ہونگی۔

کنٹونمنٹس بورڈز کو تین کیٹگریز میں تقسیم کیا جائے گا۔ ایک لاکھ سے زائد آبادی والے کینٹ میں بارہ ارکان کا انتخاب ہوگا۔ پچاس ہزار سے زائد آبادی والے کینٹ میں سات جبکہ پچاس ہزار سے کم آبادی والی کینٹ میں دو ارکان کا انتخاب ہوگا۔ سپریم کورٹ نے حکومت کو پندرہ ستمبر سے پہلے کنٹونمنٹس بورڈز میں انتخابات کرانے کی مہلت دی تھی۔

دوسری جانب الیکشن کمیشن کے مطابق بائیس اگست کو بیالیس حلقوں پر ہونے والے ضمی انتخابات کیلئے بیلٹ پیپرز کی چھپائی کا عمل جاری ہے۔ سخت سیکیورٹی میں بیلٹ پیپرز چھاپے جا رہے ہیں۔ ستر فیصد بیلٹ پیپرز چھاپے چا سکے ہیں۔ سترہ اگست تک بیلٹ پیپرز کی چھپائی کا کام مکمل کرلیا جائے گا۔ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں فضائی راستوں سے بیلٹ پیپرز کی ترسیل کی جا سکتی ہے۔