ملک احسان محفوظ کے بیٹے پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ راجہ یاسر

پاکستان تحریکِ انصاف کے ضلعی صدر راجہ یاسر ہمائیوں سرفراز خان نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم پا کستان عوامی تحریک کے رہنما ملک احسان محفوظ کے بیٹے پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔جو حکومت اپنی عوام کو تحفظ فراہم نہیں کر سکتی اسے حکومت کرنے کا کوئی حق نہیں۔

عوام کو تحفظ فراہم کرنا حکومت کی بنیادی ذمہ داری ہے۔جلد سے جلد مجرموں کو گرفتار کیا جائے اور انہیں کڑی سے کڑی سزا دی جائے۔