ٹیکسلا (ڈاکٹر سید صابر علی سے) سابق ایم پی اے حاجی ملک عمر فاروق کی جانب سے ایچ آئی ٹی کے سنئیر افسران ،کینٹ بورڈٹیکسلا و دیگر انتظامیہ کے اعزاز میں افطار ڈنر، تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے راہنما سابق ایم پی اے حاجی ملک عمر فاروق نے افطار ڈنر کا اہتمام کیا جس میںایچ آئی ٹی کے ڈائریکٹر ایڈمن بریگیڈئیر فیصل عابد، اسٹیشن کمانڈر کرنل سکندر بھٹی، کینٹ بورڈ ایگزیکٹو آفیسر چوہدری عامر رشید، چوہدری نوید حسین ،اسسٹنٹ کمشنر تحصیل ٹیکسلا شاہد عمران مارتھ، تحصیل ایڈمنسٹریشن آفیسر قمر ذیشان، ڈی ایس پی ساجد گوندل، کینٹ چوکی انچارج شکیل کیانی، ممبر کینٹ بورڈ حاجی ابراھیم یوسف خان، سابق امیدوار کینٹ بورڈ وارڈ نمبر1حاجی محمد ضرار اعوان نے شرکت کی ،حاجی ملک عمر فاروق نے تمام شرکا کا شکریہ ادا کیا ۔
کہا کہ ہم ٹیکسلا کینٹ میں بلاتفریق عوامی خدمات سر انجام دینے پر ڈائریکٹر ایڈمن بریگیڈئیر فیصل عابد، اسٹیشن کمانڈر کرنل سکندر بھٹی،کینٹ بورڈ ایگزیکٹو آفیسر چوہدری عامر رشید، اور چوہدری نوید حسین کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں کہ پہلی مرتبہ کینٹ بورڈ کی مضافاتی آبادیوں کے رہائشیوں کے مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کیاجو کہ قابل تحسین عمل ہے،ہمارا بھر پور تعاون کینٹ بورڈ ٹیکسلا و دیگر انتظامیہ کو حاصل رہے گا۔