ملک فیاض نے آرام باغ باسکٹ بال کورٹ کو شہر کراچی کا جدید کورٹ بنانے کا اعلان کرتے ہوئے کمشنر کراچی کپ باسکٹ بال ٹورنامنٹ میں مکمل تعاون کا یقین دلا دیا
کراچی (اسپورٹس رپورٹر) چیئرمین بلدیہ جنوبی ملک فیاض نے آرام باغ باسکٹ بال کورٹ کو شہر کراچی کا جدید کورٹ بنا نے کا اعلان کرتے ہوئے کمشنر کراچی SSB کپ باسکٹ بال ٹورنامنٹ میں مکمل تعاون کا یقین دلا دیا ان خیالات کا اظہار میونسپل کمشنر سائوتھ برکت اللہ میمن نے ایگزیگٹیو انجینئر محمد دلبر کے ہمراہ گزشتہ شب آرام باغ کا دورہ کرکے کورٹ پر ٹورنامنٹ کے حوالے سے بلدیہ جنوبی کے تحت جاری انتظامات کا معائنہ کرتے ہوئے کیا۔
اس موقع پر کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر غلام محمد خان سے ملاقات کی اور انہیں چیئر مین بلدیہ جنوبی ملک فیاض کی جانب سے ٹورنامنٹ کے انعقاد میں مکمل تعاون کے ساتھ آرام باغ باسکٹ بال کورٹ کی تزئن و آرائش کھلاڑیوں اور شائقین کے لئے ٹائلٹس کی تعمیر ،کورٹ پر رنگ و روغن اور مستقل بنیادوں پر صفائی و ستھرائی کی یقین دہانی کرائی اس موقع پر KBBAکے صدر غلام محمد خان اور پاکستان اسپورٹس ویلفیئر ایسوسی ایشن کی صدر شاہدہ پروین کیانی نے آرام باغ کورٹ کی تعمیر ونو اور سہولتوں کی فراہمی کمشنر کراچی باسکٹ بال ٹورنامنٹ میں مکمل تعاون پر چیئر مین بلدیہ جنوبی ملک فیاض اور میونسپل کمشنر برکت اللہ میمن کا شکریہ ادا کیا۔