لاہور (جیوڈیسک) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس منظور ملک کی سربراہی میں نظرثانی بورڈ کے روبرو ملک اسحاق کی نظر بندی کی مدت ختم ہونے کے بعد دوبارہ پیش کیا گیا جہاں پر ہوم ڈیپارٹمنٹ پنجاب کی جانب سے درخواست دائر کی گئی جس میں کہا گیا کہ کالعدم تنظیم کے سربراہ ملک اسحاق کی نظر بندی میں مزید توسیع کی جائے ان کی رہائی سے نقص امن کا خطرہ ہے حالات خراب ہو سکتے ہیں۔
نظر ثانی بورڈ نے موقف سننے کے بعد ملک اسحاق کی موجودگی میں اس کی نظر بندی میں 90 روز کی توسیع کر کے دوبارہ پولیس کے حوالے کر دیا۔