امریکی محکمہ خارجہ نے بین الاقوامی دہشتگردوں کی فہرست میں لشکر جھنگوی کے رہنما ملک اسحاق کا نام بھی شامل کر لیا ہے۔
دفتر خارجہ نے فہرست جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک اسحاق پاکستانی اور امریکی شہریوں پر حملے میں ملوث ہے۔ وہ تنظیم کا بانی اور موجودہ لیڈر ہے۔ لشکر جھنگوی کے القاعدہ اور طالبان کے ساتھ روابط ہیں اور اسکے ارکان اکثر القاعدہ کے لئے کام بھی کرتے ہیں۔
امریکا نے دو ہزار تین میں لشکر جھنگوی کو غیر ملکی دہشتگرد تنظیم قرار دیا تھا جبکہ اسکے دو رہنماؤں امان اللہ آفریدی اور مطیع الرحمان کے نام دو ہزار دس میں عالمی دہشتگردوں کی فہرست میں شامل کیا تھا۔