ٹیکسلا (ڈاکٹر سید صابر علی سے) چئیرمین اور سیز پاکستانی سولیڈرٹی ( او پی ایس) ملک جاوید کی سربراہی میں او پی ایس کے عہدیدارن کے وفد کی او پی ایف کے چئیرمین گورننگ باڈی ملک امجد سے خصوصی ملاقات ، آٹھ ملین تارکین وطن کے مسائل حل کرنے کے لئے مشترکہ کاوشوں پر اتفاق،جوائنٹ ایڈونچر کے لئے مستقبل میں مشترکہ لائح عمل طے کرنے کا عندیہ دے دیا گیا،اداروں کی جانب او پی ایف کے نام پر کرپشن کے خاتمہ کے لئے خود احتسابی کا فارمولا بھی طے کیا گیا۔
او پی ایس اور او پی ایف کا باہمی اشتراک پاکستانی کمیونٹی کے لئے سود مند ثابت ہوگا،سفارتی سطح پر مسائل کرنے میں مدد ملے گی،تفصیلات کے مطابق ای پی ایس کے چئیرمین ملک جاوید کی سربراہی میں چار رکنی وفد نے او پی ایف کے چئیرمین ملک امجد سے خصوصی ملاقات کی ، ملاقات میں پاکستانی کمیونٹی سے متعلق مختلف امور زیر بحث لائے گئے ۔او پی ایس کے چئیرمین ملک جاوید کا کہنا تھا کہ او پی ایس اور او پی ایف کے بنیادی مقاصد اور منڈیٹ ایک ہے،اورسیز پاکستانیوں کو سفارتی سطح پر در پیش مسائل کا ھل ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہیں،جوانئٹ اشتراک سے بلاشبہ ہماری طاقت میں اضافہ ہوگا،چئیرمین او پی ایف ملک امجد کا کہنا تھا کہ آٹھ ملین افراد کی آو از پاکستا نی حکومت کو پہنچنی چاہئے،اور اسے ادارہ جاتی شکل دینے کی اشد ضرورت ہے،جس کے لئے ہم مل کر کام کریں گے، جبکہ تجاویز کو با مقصد بنا نے کے لئے سنجیدہ غو ر کیا جائے گا ،انکا کہنا تھا کہ کھلی کچہری کے انعقاد سے لوگ اپنی رائے کا اظہار آزادانہ کر سکیں گے،اس سے او پی ایف کی کارکردگی بھی منظر عام پر آئے گی،سفارتی سطح پر او سیز پاکستانیز کی پریشانیوں کا ازالہ ممکن ہوسکے گا،ہمارا بنیادی مقصد او رسیز پاکستانیز کی فلاح و بہبود اور انکے مسائل کا حل ہونا چاہیئے جس کے لئے ہم مختلف آرگنائزیشن سے بھی مشاورت کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے،او ہی ایس مانچسٹر کی صدر پامیلا ملک کا کہنا تھا کہ او پی ایف اور او پی ایس کی مشترکہ کاوشوں سے بل شبہ او رسیز پاکستانیوں کو فائدہ حاصل ہوگا۔
جبکہ سفارتی سطح پر یہ پلیٹ فارم معاون و مدد گار ثابت ہوگا، مرکزی صدر او پی ایس ڈاکٹر عمار سہیل کا کہنا تھا کہ او پی ایس اور او پی ایس کی مشترکہ کاوشیں اورسیز پاکستانیوں کے لئے سنگ میل ثابت ہونگی،او پی ایف کے چئیرمین ملک امجد سے ملاقات کے بعد مانچسٹر کے مقامی ریسٹورنٹ میں او پی ایس کے چئیرمین ملک جاوید کی زیر صدارت ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں او پی ایف کے چئیرمین ملک امجد سے ہونے والی ملاقات اور زیر بحث لائے گئے مسائل پر او پی ایس کے عہدیدارا ن کو آگاہ کیا گیا، اس اجلاس میں او پی ایس سی ای سی کے ممبران سدر او پی ایس عمار سہیل ، نائب صدر گوہر الماس خان، صدر نارتھ ڈاکٹر محمد اقبال، او پی ایس مانچسٹر صدر پامیلا ملک، یارک شہر کے صدر آصف خان، سیکرٹری انفارمیشن حماد محمود، او پی ایس بزنس ونگ کے صد د نوید جاوید،پرویز مسیح، ڈاکٹر یونس پرواز،جبکہ کانفرنس کال پر الوینہ خان، عبداللہ خان، شگفتہ نسرین ،یوتھ ونگ کی صدر سارہ خان، شازیہ ملک اور شیخ سلیم و دیگر نے شرکت کی، اجلاس میں اب تک کی کارکرگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا،جبکہ آئندہ کا لائح عمل بھی طے کیا گیا۔