ملک ماجد علی مسلم لیگ ن یوتھ ونگ تحصیل قصور کے جوائنٹ سیکرٹری منتخب
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)ملک ماجد علی مسلم لیگ ن یوتھ ونگ تحصیل قصور کے جوائنٹ سیکرٹری منتخب، پنجاب کے صدر میاں غلام حسین کی طرف سے نوٹیفکیشن جاری،کارکنا ن مسلم لیگ ن کی طرف سے مبارکباد کے پیغامات، تفصیلات کے مطابق ملک ماجد علی کو مسلم لیگ ن یوتھ ونگ تحصیل قصور کا جوائنٹ سیکرٹری منتخب کر دیا گیا، پنجاب کے صدر میاں غلام حسین کی طرف سے نوٹیفکیشن جاری، اس موقع پر ملک ماجد علی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے مسلم لیگ ن یوتھ ونگ تحصیل کا جوائنٹ سیکرٹری بنایا جانا میرے لئے اعزاز کی بات ہے، میں پارٹی قیادت کا مشکور ہوں جنہوں نے مجھے اس قابل سمجھا اور ذمہ داری سونپی جسے احسن طریقے سے نبھائوں گا، انہوں نے کہا کہ تحصیل قصور مسلم لیگ ن کا گڑھ ہے ، آئندہ الیکشن میں یوتھ ونگ مسلم لیگ ن کا ہر اول دستہ ثابت ہو گا ، اور آئندہ الیکشن میں بھی مسلم لیگ ن کے امیدوار ہی بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کریں گے،دیگر پارٹی کے امیدواران تحصیل قصور میں کاغذات جمع کروا کر وقت اور پیسے کا ضیاع ہی کریں گے، کیونکہ علاقہ کی عوام تو مسلم لیگ ن کے امیدواروں کے ساتھ ہو گی، ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ حکومتی رکاوٹوں کے باوجود عمران خان کی قیادت میں دھرنا ہر صورت ہو گا
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)حکومتی رکاوٹوں کے باوجود عمران خان کی قیادت میں دھرنا ہر صورت ہو گا، کارکنوں کے حوصلے بلند اور ارادے پختہ ہیں،اسلام آباد کی صورتحال خراب ہوئی تو ذمہ دار میاں برادران ہوں گے۔ کرپٹ نظام اور نا اہل حکمرانوں کے خلاف لانگ مارچ عوام کی آواز بن چکا ہے،تحریک انصاف جھکنے والی نہیں اقتدار کے حواریوں کو تختہ الٹا کر دم لیں گے۔ دھاندلی زندہ حکمرانوں کے دن گنے جا چکے ہیں۔ قوم کرپٹ حکمرانوںسے نجات چاہتی ہے اور لانگ مارچ میں شرکت کیلئے 14اگست کے دن کا شدت سے انتظار کر رہے ہیں۔ قصور کے عوام تمام رکاوٹوں کو عبور کرتے ہوئے لانگ مارچ میں شرکت کیلئے اسلام آباد پہنچے گے۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی صدر ندیم ہارون خان و رہنما این اے138حسن علی خان نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ 14اگست کا دن استحصالی نظام سے نجات کا دن ہو گا، عوام کا اس سے بڑا استحصال کیا ہو گا کہ وہ ووٹ تو تحریک انصاف کو دیں لیکن حکومت عوامی میندیٹ پر شپ خون مارنے والے کریں۔ ایسی قیادت جسے عوام کی تائید و حمایت حاصل نہ ہو وہ کبھی ملک کو در پیش چیلجز کا مقابلہ نہیں کر سکتی، ملک کی موجودہ سیاسی و معاشی صورت حال اس امر کا تقاضا کرتی ہے کہ فوری طور پر مڈٹرم الیکشن کروا کر اقتدار عوام کے حقیقی نمائندوں کے سپرد کیا جائے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ سیا سی بو نوں اور مفاد پرست ٹولے نے چائے کی پیالی میں شور برپا کر رکھا ہے
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)سیا سی بو نوں اور مفاد پرست ٹولے نے چائے کی پیالی میں شور برپا کر رکھا ہے ، مسترد شدہ افراد عوام کو گمراہ کر رہے ہیںاور ترقی کا پہیہ رواں دیکھ کر حواس باختہ ہو رہے ہیں ، پاکستان وزیر اعظم میاں نواز شریف کی قیادت میں ترقی کی طرف گامزن ہوچکا ،دھرنوں اور لانگ مارچ کی سیاست کرنیوالے پانچ سال انتظار کریں ، ایسے اوچھے ہتھکنڈوں سے جمہوری نظام کو ڈی ریل نہیں کیا جاسکتا۔ ان خیالات کا اظہار محمد یعقوب ندیم سیٹھی ایم پی اے مسلم لیگ ن نے للیانی پریس کلب میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ گذشتہ جنرل الیکشن میں عوام نے بھاری منڈیٹ دیکر پاکستان مسلم لیگ (ن)کو کامیابی دلائی ہے دھرنوں اور لانگ مارچ کے ذریعے ہماری حکومت کوناکام کرنے والے خواب دیکھناچھوڑ دیں اور جشن آزادی کے پروگرامزمیں ہمارے ساتھ شامل ہوکر محب وطن ہونے کا ثبوت دیں ۔ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے ضرب عضب آپریشن کامیابی سے جاری ہے فوج دہشت گردی کے خلاف کامیابی سے آپریشن جاری رکھے ہوئے ہے دہشت گردی کے خلاف فوج کو حکومت اور عوام کی بھرپور سپورٹ حاصل ہے ہمارے فوجی جوان اور افسران پاکستان کو محفوظ بنانے کے لیے خود کو قربان کر رہے ہیں آپریشن ضرب عضب کے دوران شہادت پانیوالے افسران جوانوں اور اپنے گھر بار چھوڑنے والے آئی ڈی پیز کی قربانیوں رائیگاں نہیں جائینگی حکومت متاثرین کوکسی صورت تنہا نہیں چھوڑئیگی۔