بدین (عمران عباس) ملک بھر کی طرح یوم شہادت حضرت امام علی علیہ السلام کے سلسلے میں ضلع بدین کے مختلف شہروں میں 200 سو سے زائد چھوٹے بڑے ماتمی جلوس برآمد کیئے گئے۔
جبکہ مرکزی جلوس امام بارگاھ کاشانیہءزینبہ سے برآمد ہوا ، ملک بھر کی طرح ضلع بدین میں بھی 200سو سے زائد چھوٹے بڑے ماتمی جلوس برآمد کیئے گئے، مرکزی جلوس بدین کے امام بارگاہ کاشانیہءزینبہ سے برآمد ہوا جو اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا غریب آباد چوک پہنچا جہاں پر مجلس عزا برپا کی گئی جس کے بعد مہران چوک سے ہوتا ہوا واپس شاہنواز چوک پر اختتام پزیر ہوگیا۔
سخت گرمی میں بھی عزاداراں علی بعد نماز مغربین عزاداروں اور روزیداروں کے لیئے افطار اور لنگر کا بھی اہتمام کیا گیا، ضلع بھر میں سیکیورٹی کے انتظامیہ انتہائی سخت کیئے گئے تھے جبکہ 500سو سے زائد پولیس اہلکار اور دس افسران بھی ڈیوٹی پر معمور کیئے گئے تھے۔۔۔