سیاست اور پھر پاکستانی سیاست میں اپنے آپ کو منوانا گویا جوئے شیر لانے کے مترادف ہے 22برس مسلسل جدوجہد کے بعد آج عمران خان ملک کے سب سے بڑے عہدے پر متمکن ہیں ایک بات طے ہے کہ انسان اگر اپنے رویئے مثبت رکھے ،انتھک محنت کرے اور اللہ تعالیٰ کی ذات پر مکمل بھروسہ اور یقین رکھے تو ذات باری تعالیٰ محنتوں کا ثمر ضرور عطا کرتی ہے بہت سارے لوگ لیکن عمران خان کی ان بڑی کامیابیوں کے پیچھے چھپی اس داستان وفا سے شاید واقف نہ ہوں کہ ایک آدمی جب عملی جدوجہد کا آغاز کرتا ہے تو اس وقت وہ اکیلا ہی سب کچھ ٹھان لیتا ہے مگر پھر آگے جاکر اسے چند ایسے وفا شعار باصلاحیت اور مخلص دوستوں کا ساتھ میسر آتا ہے جو اس کی کامیابیوں کے زینے طے کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں۔
عمران خان کے ایک ایسے ہی جانثار کا نام ملک محمد عظیم ہے یہ2007کی بات ہے جب دور دور تک تحریک انصاف کے اقتدار میں آنے کا کوئی امکان اور شائبہ تک نہ تھا تب اس کڑے اور مشکل وقت میں ملک عظیم نے پاکستان تحریک انصاف کو جوائن کیا ”جانثار ونگ ”کے نام سے وجود میں آنے والی پاکستان تحریک انصاف کی ایک ذیلی تنظیم کے وہ ضلع راولپنڈی کے صدر منتخب ہوئے اور پھر انہوں نے اپنے قائد عمران خان اور تحریک انصاف کے مشن کی تکمیل کیلئے انتھک جدوجہد کا آغاز کیا ملک میں کہیں بھی ،کسی شہر میں جلسہ ہوا یا کوئی بھی تقریب اپنے قائد عمران خان کے ہمیشہ شانہ بشانہ وہ حفاظتی حصار کی شکل میں نظر آئے۔
پانامہ سکینڈل منظر عام پر آیا تو وہ سخت سردی ہو یا کڑی دھوپ روزانہ کی بنیاد پرعدالت عظمیٰ میں عمران خان کے ساتھ ہوتے ضلع راولپنڈی جو ن لیگ کا گڑھ تصور کیا جاتا تھا اگر یوں کہیئے تو بے جا نہ ہوگا کہ راولپنڈی پر ن لیگ کا مکمل قبضہ تھا تو ن لیگ کے اس مضبوط اور ناقابل تسخیر قلعہ میں پہلی دراڑ ڈالنے والے پہلے شخص ملک عظیم تھے 2014کے بلدیاتی الیکشن میں پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ پر اپنی آبائی یونین کونسل سے چیئرمین کا لیکشن لڑا 2600ووٹ لیکر مد مقابل کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا۔
عرصہ تین سال سے ملک عظیم پاکستان تحریک انصاف یوتھ ونگ راولپنڈی ڈویژن کے صدر ہیں پورے راولپنڈی ڈویژن میں یونین کونسلز اور وارڈز کی سطح پر یوتھ ونگ کی تنظیم سازی کرکے راولپنڈی کو تحریک انصاف کا قلعہ بنا دیا ہے کارکن کسی بھی جماعت کا قیمتی اثاثہ ہوتے ہیں ملک عظیم کا شمار یقینا پاکستان تحریک انصاف کے چوٹی کے ان چند گنے چنے متحرک نوجوانوں میں ہوتا ہے جنہوں نے روایتی سیاسی کلچر کو بدل کر رکھ دیا اور تحریک انصاف کو عام آدمی میں مقبول کرنے میں اہم رول پلے کیا ملک عظیم دن رات نوجوانوں اور عام طبقہ کے مسائل حل کرنے میں دل جمعی کے ساتھ سرگرداں رہتے ہیں۔
تحریک انصاف کی قیادت کی نظر اندازی ہے قیادت نے ابھی تک انہیںاقتدار میں بااختیار انتظامی عہدہ نہیں سونپا ان سطور کی وساطت سے وزیر اعظم پاکستان عمران خان اور تحریک انصاف کی اعلیٰ قیادت سے گزارش کرنا مقصود ہے کہ ملک عظیم جیسے باصلاھیت ،وفادار ،مخلص اور محنتی کارکن کو اہم حکومتی عہدہ پر تفویض کیا جائے تاکہ وہ تحریک انصاف کے نوجوان کارکنان کی امنگوں پر پورا اتر سکیں اقتدار کے دن بہت کم ہوتے ہیں یعنی جب کسی سیاسی جماعت کو اقتدار میسر آتا ہے تو وہ عرصہ اقتدار چاہے جتنا طویل ہو بہت جلد گزر جاتا ہے اور آنے والے مشکل اور کڑے وقت میں سیاسی جماعتوں کو انہی وفادار ورکروں کی ضرورت محسوس ہوتی ہے۔