All Jammu and Kashmir Muslim Conference United Kingdom
وٹفورڈ برطانیہ (نمائندخصوصی) ملک محمد نوازخان کو حلقہ ایل اے ۸ کوٹلی ۱ ساتویں مسلسل الیکشن کامیابی پر آل جموں کشمیرمسلم کانفرنس وٹفورڈ برطانیہ کی جانب سے اہلیان کوٹلی کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارک باد پیش کرتے ہیں اہلیان کوٹلی نے ہمیشہ کوٹلی کی عوام کے مفادات کو مد نظر رکھ کر فیصلہ کیا ۔ کوٹلی کی غیور عوام اپنا فیصلہ سنا چکی ہے اب ڈھنڈورا پیٹنے سے کچھ حاصل نہیں ہو گا حقیقت کو تسلیم کر لینا ہی دانشمندی ہے ۔
ان خیالات کا اظہار آل جموں کشمیر مسلم کانفرنس وٹفورڈ برطانیہ صدر راجا ذوالکفل نوابی ، وائس چیئر مین شفقت اقبال اور جنرل سیکرٹری ظہیرالدین نے ملک محمد نواز خان کی ساتویں بار کامیابی پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک نواز کوٹلی کی پہچان بن چکے ہیں کوٹلی کی تعمیر و ترقی میں ہمیشہ اہم کردار ادا کیا اور خصوصی توجہ دی اسی لئے عوام نے انہیں منتخب کیا ۔ ملک محمد نوازخان کوٹلی کی عوام کے ترجمان ہیں اور ان سے بہتر کوٹلی کے حالات کوئی نہیں جانتا ۔ الیکشن سے پہلے ملک محمد نواز خان کو ہرانے والے اب شور شرابا کر رہے ہیں لیکن حقیقت تو یہی ہے کہ کوٹلی سے ملک محمد نواز خان کو ہرانے والی بات اب ایک خواب ہی بن کر گیا ہے ۔ ہم امید کرتے ہیں کہ ملک صاحب کوٹلی میں تعمیر و ترقی میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے اور کوٹلی کو ایک ماڈل سٹی بنا نے میں اہم کردار ادا کرتے رہیں گے۔