ملک ناصر مگھال سابقہ تحصیل صدر چوا سیدن شاہ پاکستان پیپلز پارٹی اور ملک احسان محفوظ اختر سابقہ صدر ریجن نارتھ پنجاب پاکستان عوامی تحریک کا تحریکِ انصاف میں شمولیت کا باضابطہ اعلان
چکوال (خصوصی رپورٹ) اس موقع پر پاکستان تحریکِ انصاف کے سینئر نائب صدر عامر محمود کیانی ،پاکستان تحریکِ انصاف کے ضلعی صدر راجہ یاسر ہمایوں سرفراز،تمام ضلعی قیادت اور اپنے ہزاروں سپورٹرز کی موجودگی میں تحریکِ انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا۔ اس موقع پر ان دو شخصیات کی شمولیت سے پاکستان تحریکِ انصاف کو علاقہ کہون میں بڑی تقویت ملے گی اور یہ پاکستان تحریکِ انصاف چوآ کے لئے ہراول دستہ ثابت ہونگے۔ پاکستان تحریکِ انصاف کے سینئر نائب صدر عامر محمود کیانی نے اپنے بیان میں چکوال کی عوام کی لازاوال خدمت اور قربانی کو سراہا اور مزید کہا کہ میں ایک ورکر کی حیثیت سے آ پ کی خدمت میں حاضر ہوا ہوں جلسے میں شریک ہر معزز شخص پارٹی کا وارث ہے۔
دونوں شرکاء کو پارٹی میں خوش آمدید کہتا ہوں اور ان کے تمام حامیوں سے درخواست کرتا ہوں کہ ضلعی قیادت کا بھرپور ساتھ دیں اور 18کی عمران خان صاحب کی کال کو ہر صورت کامیاب بنائیں۔اس مو قعہ پر راجہ یاسر سرفراز نے نمبردار مگھال اور ارشد صاحب کا شکریا ادا کیا کہ انہوں نے بہت کڑے وقت میں میرا اور پارٹی کا ساتھ دیااور تمام آئے ہوئے معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیااور اس بات کا اظہار کیا کہ آج کے کامیاب جلسہ اس بات کا ثبوت ہے کہ خان صاحب کا پییغام عوام تک پہنچ گیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کے آج سے پاکستان تحریکِ انصاف کے جلسوں کا آغاز ہو گیا ہے اگلا جلسہ ڈھڈیال میں ہو گا اور پھر مینگن میں اور اسی طرح جلسوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔ملک احسان محفوظ نے اس بات کا اعادہ کیا کہ جہاں خان صاحب کا پسینہ گرے گا وہاں میرا خون گرے گا میں اپنی ذات کو آزادی کارکن کے طور پر پیش کرتا ہوں اور میں چکوال میں تنظیم سازی کے عمل کو بھرپور طور پر آگے بڑھائوں گا۔ملک ناصر مگھال نے کہا کہ میں ایک لمبے عرصے سے پیپلز پارٹی سے وابستہ رہا لیکن دورے حاضر کی پیپلز پارٹی عوام دشمنوں کے ساتھ مل کر غریب عوام کے استحصال میں برابر کی شریک ہے انہوں نے اپنے ساتھ شامل ہونے والے تمام ساتھیوں کا اور علاقہ کہون کے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔