دبئی(جیوڈیسک)پاکستان میں تاریخ ساز سرمایہ کاری ہونے جا رہی ہے۔ ابوظہبی گروپ کا بحریہ ٹاون کے سابق چئیرمین ملک ریاض سے 45 بلین ڈالر کا معاہدہ ہو گیا ہے۔ کراچی میں دنیا کی بلند ترین عمارت تعمیر کی جائے گی۔
معاہدے پر چیئرمین ابوظہبی گروپ شیخ نہیان بن مبارک النہیان اور بحریہ ٹان کے سابق چیئرمین ملک ریاض نے دستخط کئے۔ معاہدے کے مطابق پاکستان کے مختلف تعمیراتی منصوبوں میں پینتالیس ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی جائے گی۔ یہ پاکستان میں یہ سب سے بڑی غیرملکی سرمایہ کاری ہو گی جس سے پچیس لاکھ افراد کو روزگار ملے گا۔
معاہدے کے تحت پینتیس ارب ڈالر سندھ اور دس ارب ڈالر کی سرمایہ کاری اسلام آباد اور لاہور میں کی جائے گی۔ اس معاہدے کے تحت کراچی میں دنیا کے بلند ترین ٹاور کی تعمیر ہو گی۔ سرمایہ کاری کے اس معاہدے سے ملک میں سیمنٹ ، لوہا اور شیشے سمیت پچپن سے زائد صنعتوں کو فروغ حاصل ہو گا۔