کراچی (جیوڈیسک) بحریہ ٹاؤن کے چیئرمین ملک ریاض نے کراچی میں گرمی کی شدت سے جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کو پانچ پانچ لاکھ روپے فی کس امداد دینے کا اعلان کیا ہے۔
بحریہ ٹاؤن کے چیئرمین ملک ریاض نے کراچی میں شدید گرمی سے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے جاں بحق افراد کے لواحقین کو پانچ پانچ لاکھ روپے امداد دینے کا اعلان کیا ہے۔
ملک ریاض کی جانب سے اس سے پہلے روہنگیا مسلمانوں کے لیے بھی دس کروڑ روپے امداد کا اعلان کیا گیا جبکہ سیلاب، زلزلہ اور دیگر آفات کے متاثرین کو بھی ان کی جانب سے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد فراہم کی جاتی رہی ہے۔