کراچی (جیوڈیسک) گورنر ہائوس کراچی میں گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد اور بحریہ ٹائون کے چیئرمین ملک ریاض نے پاکستان ہاکی ٹیم سے ملاقات کی۔
اس موقع پر گورنر سندھ نے ہاکی ٹیم کے لئے دس لاکھ روپے جبکہ ملک ریاض نے ہاکی فیڈریشن کے لئے 50 لاکھ روپے کا اعلان کیا۔ ملک ریاض نے چیمپئنز ٹرافی جیتنے کی صورت میں ہاکی ٹیم کے لئے ایک کروڑ روپے کے انعام کا بھی اعلان کیا۔
گورنر سندھ نے ملک ریاض کا شکریہ ادا کیا۔ بحرِیہ ٹائون کے چیئرمین ملک ریاض کا کہنا تھا کہ حیدر آباد اور کراچی میں دو نئی یونیورسٹیاں تعمیر کی جائیں گی جنہیں ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کے نام سے منسوب کیا جائے گا۔
ملک ریاض نے اس موقع پر سندھ اور کراچی کے لئے الطاف حسین کی خدمات کو بھی سراہا۔