اسلام آباد (جیوڈیسک) بحریہ ٹاوٴن کے چیئرمین ملک ریاض نے تھر پارکر کے متاثرین کے لیے 20 کروڑ روپے امداد کا اعلان کر دیا۔ متاثرہ خاندانوں کو خوراک اور طبی سہولت فراہم کی جائے گی۔ کھانے پینے کا سامان آج دوپہر تک تھر پہنچادیا جائے گا، بحریہ ٹاوٴن کے چیئرمین ملک ریاض کا کہنا ہے کہ تھرپارکر کے ہرمتاثرہ خاندان کی بحالی تک انہیں خواراک، طبی سہولتیں اور رقم فراہم کی جائے گی۔
متاثرہ خاندانوں کی بحالی تک بحریہ ٹاوٴن کی ٹیمیں تھرمیں رہیں گی۔ ملک ریاض نے کہا کہ کھانے پینے کی اشیا، دوائیں اورمیڈیکل ٹیم تھر کے لیے روانہ کردی ہیں۔ آج دوپہر 12 بجے تک ہرمتاثرہ خاندان کو گھی،آٹا، چاول چینی اور دیگر اشیا پرمشتمل پیکٹ مل جائے گا۔ ملک ریاض کا کہنا ہے کہ 20 کروڑ روپے تو چھوٹی رقم ہے اہل وطن کے لیے ان کی جان بھی حاضر ہے۔