کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کارپٹ مینوفیکچرز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے ممبر ایگزیکٹیو کمیٹی ملک شبیر حسین کے چھوٹے بھائی مشیر حسین ملک طویل علالت کے بعد راولپنڈی میں انتقال کر گئے۔
الرفیق پینٹس کے چیف ایگزیکٹیو مشیر حسین ملک کینسر کے موذی مرض میں مبتلا تھے۔ مرحوم شہر کی معروف شخصیت اور اچھے سماجی کارکن بھی تھے۔
ان کی نماز جنازہ سی ایم ایچ گرائونڈ میں ادا کی گئی اور تدفین سی ایم ایچ قبرستان میں کی گئی ان کے انتقال سے کئی خاندان متاثر ہوئے ہیں جن کی وہ عرصہ دراز سے خاموشی سے کفالت کیا کرتے تھے۔