ملک تنویر اسلم سیتھی نے کہا ہے کہ پاکستان کی بھارت دوستی کی پالیسی سے پاکستان کا امیج دنیا میں بلند اود اور بھارت کے رویہ پر اس کی جگ ہنسائی ہوئی
Posted on August 11, 2013 By Tahir Webmaster سٹی نیوز
بوچھال کلاں : صوبائی وزیر ملک تنویر اسلم سیتھی نے کہا ہے کہ پاکستان کی بھارت دوستی کی پالیسی سے پاکستا ن کا امیج دنیا میں بلند اود اور بھارت کے رویہ پر اس کی جگ ہنسائی ہوئی ان خیالات کا اظہار انہوں نے عید ملنے آنے والے مختلف علاقوں کے افراد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی پالیسی رہی ہے کہ وہ دوستی کر کے دشمنیاں ختم کرے ملکی سیاست میں بھی ہماری یہ کاوشیں قابل ستائش ہیں انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم کا جذبہ اتنا ہے کہ وہ ملک پر آنچ نہیں آنے دیں گے اور ملک کے لئے خون کا نذرانہ نچھاور کرنے پر بھی گریز نہیں کریں گے۔
جبکہ پاکستان کو تسخیر کرنے کا خواب دیکھنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت کو ورثے میں ملنے والے مسائل راتوں رات تو حل نہیں ہو سکتے مگر پراپگنڈہ مہم کے ذریعے عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے انہوں نے کہا کہ عوام صبر کریں صرف مسلم لیگ ن کی حکومت ہی عوام کے مسائل حل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے انہوں نے کہا کہ تھوڑے عرصہ میں انشااللہ میاں نواز شریف کی قیادت میں ملک کو ایشین ٹائیگر بنا دیں گے۔