DMC ملیر میں چیئرمین ووائس چیئرمین کا بلامقابلہ منتخب ہونا پیپلزپارٹی ضلع ملیر کی عوام وکارکنوں کی فتح ہے

PPP

PPP

کراچی (پ ر) پاکستان پیپلزپارٹی PS-127کے سابق صدر وشہید ملیرعبداللہ مراد کے فرزند نعمان عبداللہ مراد ‘مرتضی یارمحمد’احمدملک’دوست محمدخان’محمدعلی بگٹی’ حبیب شاکر’خیرولی خان جدون’واحد بلوچ ودیگر نے DMCملیر میں چیئرمین ووائس چیئرمین کی نشستوں پربلامقابلہ منتخب ہونے پر امیدوارجان محمدبلوچ اورعبدالخالق مروت کو مبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ ان دونوں کی کامیابی ملیر کے عوام اورکارکنوں کی کامیابی ہے اوراس بات کاچبوت ہے کہ ضلع ملیرپیپلزپارٹی کاناقابل تسخیر قلعہ ہے۔

انشاء اللہ ضلع ملیر میں پیپلزپارٹی ضلع کونسل میں بھی بھاری مارجن سے جیتے اورPS-127کے ضمنی الیکشن میں بھی پیپلزپارٹی بھرپور کامیابی حاصل کرے گی نعمان عبداللہ مراد نے مزید کہاکہ ملیر کے عوام باشعور ہیں اوروہ سمجھتے ہیں کہ ان کے مسائل ہمیشہ پیپلزپارٹی کے دور میں ہی حل ہوئے ہیں۔

سینکڑوں گوٹھوں کی لیز’سرکاری محکموں میں بلارنگ ونسل میرٹ پربھرتی ‘ملیر بھر میں ترقیاتی اسکیموں کاجال جن کی تکمیل سے ملیر کے عوام کوبھرپورریلیف ملے گا وہ کارنامے ہیںجن پرملیر کے عوام فخر کرتے ہیں آخر میں انہوں نے کہاکہ تمام مسائل سے پاک ہرابھراملیر شہید عبداللہ مراد کاخواب تھا جس کی تکمیل کیلئے ہم جدوجہد جاری رکھیں گے۔