ملیر پندرہ اور ملیر ہالٹ پر تعمیراتی منصوبے شروع کرنے سے قبل متبادل راستوں کی عدم فراہمی نااہلی ہے۔ عصمت انور محسود
Posted on April 17, 2014 By Majid Khan سٹی نیوز, کراچی
کراچی: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماء عصمت انور محسود نے کہا ہے کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی کی جانب سے شہریوں کی سہولت کے لئے شروع کئے جانے والے منصوبے عوام کے لئے ذحمت بن گئے شہر کی مصروف ترین شاہراہ پر گھنٹوں ٹریفک جام رہنے لگا تفصیلات کے مطابق بلدیہ عظمیٰ کراچی کی جانب سے ملیر ہالٹ اور ملیر پندرہ نیشنل ہائی وے پر ٹریفک دبائو کو کم کرنے اور اور ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کیلئے پلوں کی تعمیرایی منصوبے شروع کئے گئے تاہم روائیتی نااہلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بلدیہ عظمیٰ کراچی مصوبہ شروع کرنے سے قبل ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے لئے متبادل راستوں کی فراہمی پر منصوبہ سازی نہ کرنے کی وجہ سے ملیر ہالٹ اور ملیر پندرہ پر بدترین ٹریفک جام معمول بن گیا ہے۔
عصمت انور محسود نے کہاکہ مین نیشنل ہائی وے شہر کی مصروف ترین شاہراہ ہے لانڈھی ،کورنگی ،گلشن حدید کے ہزاروں شہری آمد و رفت کے لئے شاہراہ کو استعمال کرتے ہیں جبکہ اسٹل مل ،پورٹ قاسم اتھارٹی ،پی آئی اے کے ملازمین سمیت رزاق آباد پولیس ٹرینگ سینٹر کے زیر تربیت اور تربیت یافتہ پولیس اہلکار بھی خصوصی ڈیوٹیوں کی آدائیگی پر روانگی کے لئے اسی راستے کو استعمال کرتے ہیں تاہم ترقیاتی منصوبے کے دوران متابدل راستوں کی عدم فراہمی سے مذکورہ شاہراہ پر ٹریفک جام جہاں عام شہریوں کے لئے پریشانی کا باعث ہے وہیں دہشت گردی کے خطرات کو بھی جنم دے رہا ہے مسلم لیگ(ن) کے رہنماء عصمت انور محسود نے حکومت سندھ سے مطالبہ کیا کہ وہ بلدیہ عظمیٰ کراچی کو پابند کرے کہ ملیر پندرہ اور ملیر ہالٹ پر ٹریفک کے دبائو کو کم کرنے کے لئے متبادل راستوں کے ساتھ ہی زیر استعمال راستوں کی درستگی اور عوام کے جان و مال کو محفوظ بنا نے کے لئے پولیس کی تعیناتی عمل میں لاکر ٹریفک جام کے مسئلے کو حل کرائے تاکہ عوام کو درپیش مشکلات سے نجات دلا ئی جا سکے۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com