ملیر ہالٹ اور ملیر 15فلائی اوور کی تعمیر سے قبل فراہمی و نکاسی آب کے متبادل نظام پر توجہ نہ دینے کی وجہ سے آج ملحقہ آبادیوں کے عوام فراہمی و نکاسی آب کے حوالے سے مسائل کا شکار
کراچی (خصوصی رپورٹ) حق پرست اراکین اسمبلی اقبال محمد علی خان ،نشاط ضیاء قادری اور نشاط ضیاء قادری نے شاہ فیصل ٹائون ،طارق بن زیاد سوسائٹی ،الفلاح سوسائٹی ،رفاہ عام سوسائٹی اور ملیر کی ملحقہ آبادیوں اور درجنوں گوٹھوں میں فراہمی و نکاسی آب کے حوالے سے بڑھتے ہوئے عوامی مسائل پر سخت احتجاج کرتے ہوئے انتظامی نا اہلی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے حق پرست اراکین اسمبلی نے کہاکہ ملیر ہالٹ اور ملیر 15پر تعمیر کئے جانے والے فلا ئی اوور کے تعمیر سے قبل عوامی سہولتوں کو مد نظر رکھتے ہوئے ہم نے واٹر بورڈ اور بلدیہ عظمیٰ کراچی کے افسران کو فلائی اوور کے تعمیر سے قبل فراہمی و نکاسی آب کے حوالے سے انتظامات کی درستگی کے حوالے سے نشاندہی کی تھی جس پر اداروں نے عمل نہیں کیا۔
آج فلائی اوور سے ملحقہ آبادیوں میں فراہمی و نکاسی آب کے حوالے سے عوام مسائل کا شکار ہیں اراکین اسمبلی نے کہاکہ اگر ادارے عوامی مسائل پر توجہ دیتے تو آج عوام کو مسائل کا سامنا نہ کرنا پڑتا حق پرست اراکین اسمبلی نے بلدیاتی اداروں اور واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کو شہر میں بڑھتے ہوئے بلدیاتی اور فراہمی و نکاسی آب کے مسائل کا ذمہ دران قرار دیتے ہوئے کہاکہ شہر کو مسائل سے نجات دلا نے کے لئے فی الفوربلدیاتی انتخابات کرانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ مقامی حکومتوں کے نظام کی عدم موجودگی کی وجہ سے شہر کچرے کے ڈھیر اور کھنڈرات میں تبدیل ہوتا جارہا ہے۔
حق پرست اراکین اسمبلی اقبال محمد علی خان ،نشاط ضیاء قادری اور ارتضیٰ فاروقی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کو ہدایت کی کہ طارق بن زیاد سوسائٹی ،شاہ فیصل ٹائون میں سیوریج مسائل کو فوری حل کیا جائے حق پرست اراکین نے اس عزم کا اظہار کیا کہ قائد تحریک محترم الطاف حسین کے ویژن پر عمل کرتے ہوئے شہر کی ترقی اور عوام کو مسائل سے پاک معاشرے کی فراہمی کے لئے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔