ملیر ندی میں قائم ہائیڈرینٹس کا خاتمہ کرکے ملیر کھو کھرآپار میں پینے کے پانی کے بحران سے عوام کو چھٹکارہ دلایا جائے

کراچی : کھو کھر آپار ملیر میں پینے کے پانی کے بحران اور اس حوالے سے عوامی مشکلات کے سلسلے میں علاقے میں آباد انصاری برادری اور بندھانی برادری کے معززین کا ایک ہنگامی اجلاس منعقد ہوا جس میںملیر کھو کھرآپار میں پینے کے پانی کی طویل عرصے سے عدم فراہمی پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ملیر ندی میں بااثر شخصیات کی سرپرستی میں چلنے والے ہائیڈرینٹس کو پانی ے بحران کا ذمہ درا قرار دیتے ہوئے شدید مذمت کی گئی اور علاقہ ایم این اے ،ایم پی اے اور ایم ڈی واٹر بورڈ سے پر زور مطالبہ کیا ہے کہ ملیر کھو کھرآپار میں طویل عرصے سے پینے کے پانی کی بندش کا نوٹس لیتے ہوئے فوری طور پر ملیر ندی میں قائم غیر قانونی ہائیڈ رینٹس کا خاتمہ کیا جائے۔

بدھانی برادی کے صدر عبدالمالک اور انصاری برادری کے صدر انصار بھائی نے گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد ،وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ ،وزیر بلدیات سندھ شرجیل انعام میمن سے اپیل کی ہے کہ وہ ملیر کھو کھر آپار میں عوام کو پینے کے پانی سمیت بلدیاتی مسائل کے حوالے سے درپیش شکایات کا نوٹس لیںاور عوام کے مسائل کو مد نظر رکھتے ہوئے ملیر کھو کھرآپار کے عوام کو مسائل سے چھٹکارہ دلا ئیں تاکہ رمضان المبارک کے دوران علاقہ مکین مشکلات سے نجات حاصل کر سکیں۔

Drinking Water Crisis

Drinking Water Crisis