ملیر اسپورٹس اسٹیڈیم کو تباہی سے بچایا جائے۔کراچی فٹ بال ایکشن کمیٹی

Karachi

Karachi

کراچی (اسپورٹر رپورٹر) کراچی فٹ بال ایکشن کمیٹی کے عہدیداران و ممبران نے سندھ اسپورٹس بورڈ سے اپیل کی ہے کہ ملیر اسپورٹس اسٹیڈیم سابقپ سعودیہ اسپورٹس فٹ بال اسٹیڈیم میں فٹ بال کی سرگرمیاں نہ ہونے کے بر ابر ہے کلب کے عہدیدارون عتیق رحمت اللہ،عزت الدیناور سلیم نجمی صرف پرواگرام سے پیسے بٹور رہے ہیں جبکہ گرائونڈ میں اسپورٹس کی سرگرمیاں برائے نام رہ گئیں ہیں کروڑوں روپے کیلاگت سے تعمیر ہونے والا یہ اسٹیڈیم اس وقت ذبو حالی کا شکار ہے۔

تیزی سے تباہی کی جانب گامزن ہے فٹ بال کی رونق نہ ہونے کی وجہ سے علاقے کے لوگ خاص طور پر یہاں کے نوجوان صحت مند سرگرمیوں سے محروم ہیں اسٹیڈیم کی دیواریںٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں کراچی فٹ بال ایکشن کمیٹی کے عہدیداروں نے حق پرست رکن صوبائی اسمبلی ندیم راضی سے اپیل کی ہے کہ وہ نوجوان نسل کو منفی سرگرمیوں سے بچانے اور صحت مند سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لئے ملیر اسپورٹس اسٹیڈیم کو تباہی سے بچائیں۔

اسپورٹس سرگرمیوں کو بحال کرانے کے لئے اپنی کاوشیں بروئے کار لائیں اور رکن صوبائی اسمبلی ندیم راضی سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ملیر اسپورٹس اسٹیڈیم کو تجارتی مقاصد کے استعمال کرکے مال بنا نے والے کے خلاف سخت کاروائی کریں اور ایماندار لوگوں پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی جائے جو اسپورٹس کی ترقی اور فروغ میں بھر پور جد وجہد کریں۔