کراچی (جیوڈیسک) ملیر بار ایسو سی ایشن کراچی کے انتخابات کے لئے پولنگ جاری ہے، نائب صدر اور منیجنگ کمیٹی کے تمام امیدوار بلامقابلہ کامیاب ہو گئے۔ ملیر بار ایسو سی ایشن کے انتخابات کے لئے پولینگ صبح نو بجے شروع ہو گئی جو شام پانچ بجے تک جاری رہے گی۔
طفیل ورک بلا مقابہ نائب صدر جبکہ منیجنگ کمیٹی کے تمام گیارہ ارکان بھی بلا مقابلہ کامیاب قرار دے دئیے گئے ہیں۔ صدر کے عہدے کے لئے موجودہ صدر اشرف سموں اور سلیم میمن کے درمیان مقابلہ ہے جبکہ جنرل سیکریٹری کے لئے لطف اللہ اور شمس الہادی مد مقابل ہیں۔