ملکہ کی خبریں 26/11/2014

Petroleum

Petroleum

ملکہ (زاہد مصطفی اعوان) حکومتی دعوے ٹھس۔ تیل کی قیمتوں میں کمی کے باوجود کرایوں میں کمی نہ ہو سکی۔ تفصیل کے مطابق لالہ موسی تا ٹھوٹھہ رائے بہادر روڈ پر حکومت کی طرف سے پٹرولیم مصنوعات کی کمی کے اعلان کے باوجود کرایوں میں تاحال کمی نہیں کی ۔ڈرائیورحضرات دن بھر مسافروں سے جھگڑا کرتے رہتے ہیں ۔ان کا کوئی پرسان حال نہیں ہے ۔غریب جائیں تو جائیں کہاں ۔علاقہ بھر کے عوام نے وزیر اعلی پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ گجرات کی مقامی قیادت تو اس طر ف توجہ نہیں دیتی ،آپ ہی ہمارے مسائل حل کریں ۔اور علاقہ بھر کے عوام سے دعائیں حاصل کریں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ملکہ(زاہد مصطفی اعوان )تھانہ گلیانہ ان ایکشن ۔ری فلنگ کرنے اور غیر قانونی تیل فروخت کرنے والوں کو گرفتار کر لیا گیا ۔تفصیل کے مطابق پولیس تھانہ گلیانہ نے چھاپہ مار کر امجد لطیف ولد محمد لطیف سکنہ نصیرہ اور عامر صدیق ولد محمد صدیق سکنہ نصیرہ کو گیس ری فلنگ کرتے ہوئے موقع سے گرفتار کر لیا ۔اور ملک محمد اصغر ولد احمد خاں سکنہ دھنگ کو غیر قانونی تیل فروخت کرنے پر گرفتار کر لیا ہے ۔ادھر تھانہ گلیانہ نے ناکہ کے دوران راجہ عبداللہ اویس سکنہ جہلم سے دو بوتل شراب برآمد کر لی ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ملکہ(زاہد مصطفی اعوان )آر ایچ سی ملکہ کے ٹرانسفارمر کو جلے ہوئے اٹھارہ دن گزر گئے ۔ڈیمانڈ نوٹس بنا کر ای او ہیلتھ کی میز پر سائن ہونے باقی رہ گئے ۔تفصیل کے مطابق آر ایچ سی ملکہ کے اکلوتے ٹرانسفارمر کو اس دنیا فانی سے کوچ کئے ہوئے اٹھارہ دن گزر گئے ہیں ۔ای ڈی او ہیلتھ گجرات کو اس حوالے سے باقاعدہ آگاہ کر دیا گیا اور گیپکو کی طر ف سے نئے ٹرانسفامر کی تنصیب کے لئے ڈیمانڈ نوٹس بھی ای ڈی او آفس بھجوا دیا گیا ،جبکہ ڈیمانڈ نوٹس ای ڈی او ہیلتھ کے دستخط کا منتظر ہے ۔ادھر دور دراز کے علاقوں سے آنے والے مریض شدید دشواری کا سامنا کر رہے ہیں ۔
ملکہ(زاہد مصطفی اعوان )تھانہ گلیانہ کے ایس ایچ او چوہدری انور سرلہ کی چند دنوں بعد ہی تبدیلی ۔تاثیر ریاض نئے ایس ایچ او ہو ں گے ۔تفصیل کے مطابق تھانہ گلیانہ کے ایس ایچ او چوہدری انور سرلہ نے ابھی چند دن ہی تھانہ گلیانہ میں ڈیوٹی سرانجام دی کہ ڈی پی او گجرات نے ان کی ایک بار پھر تبدیلی کے احکامات جاری کر دیئے ۔جبکہ ان کی جگہ نئے ایس ایچ او تاثیر ریاض نے اپنی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں ۔اب نئے ایس ایچ او کی تعیناتی میں کرائم جرائم پر قابو پایا جا سکتا ہے ۔یا نہیں ۔آنے والے دنوں میں پتہ چل سکے گا ۔بہرحال گزشتہ ہفتوں میں ملکہ بیکری ۔ڈوگہ تہال میں ایک ہی رات میں تین چوریاں اور لمہ میں ہونے والی چوریو ں کا سراغ لگانے میں پولیس تاحال ناکام نظر آرہی ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ملکہ ( زا ہد مصطفی اعوا ن عمر فارو ق اعوا ن سے ) اعوا ن و یلفیئر ٹر سٹ ملکہ کے ز یر اہتمام ملک شو کت حسین اعوا ن ہیڈ ما سٹر گو رنمنٹ اسلا میہ ہا ئی سکو ل ملکہ کی ز یر صدا رت سکول ہذا میں یو م اقبا ل کے سلسلہ میں کلا م اقبا ل اور فکر اقبا ل کے عنو ان سے کلسٹر ملکہ کے گو رنمنٹ ہا ئی سکو لز کے در میان مقا بلہ جا ت منعقد ہو ئے ۔ مہما ن خصو صی افضا ل احمد خا ن اعو ان اے ای او مر کز ککر الی تھے ۔ جبکہ نقیب محفل الحا ج محمد انصر اعوا ن تھے ۔ پر و گر ام کا آ غا ز تلا و ت قر آ ن پا ک سے ہو ا جس کی سعا دت محمد حمز ہ نے حا صل کی ۔ حمد با ری تعا لٰی اشرا ق امجد نعت رسو ل مقبو ل تو صیف الر حمن نے پیش کی ۔ کلا م اقبا ل زین احمد ، سبطین احمد اور سید علی حسین شا ہ نے پیش کیا ۔ فکر اقبا ل کے حو ا لہ سے عبد القدو س ،حمز ہ مظہر ، علی رضا او ر حسیب اقبا ل نے تقا ر یر کیں ۔ عا لیان ذو الفقا ر نے فکر اقبا ل کے حو الہ سے انگلش میں تقر یر کی جسے حا ضر ین نے خو ب سرا ہا ۔ کلا م اقبا ل کے مقا بلہ جا ت میں گو رنمنٹ اسلا میہ ہا ئی سکول ملکہ کے زین احمد پہلے نمبر پر گو رنمنٹ ہا ئی سکول دھنگ کے محمد عد نان اور سا تھی دو سر ے نمبر پر رہے جبکہ فکر اقبا ل کے عنو ان سے تقر یر ی مقابلہ کے و نر خر م شہز ا د گو رنمنٹ ہا ئی سکو ل دھنگ ٹھہر ے ۔ عبد القدو س گو رنمنٹ اسلا میہ ہا ئی سکول ملکہ دو سر ے نمبر پر رہے ۔ تقر یب کے آ خر میں مہمان خصو صی افضا ل احمد خان اعوا ن ،ملک شو کت حسین اعوا ن ، چو ہدری طا رق جا وید ایلیمنٹر ی سکول سینتھل ، ملک محمد فا روق گو ٹر یا لہ اور چو ہدری اعجا ز احمد دھنگ نے جیتنے و الے طلبا ء میں انعا ما ت تقسیم کیے ۔