ملکہ (زاہد مصطفی اعوان) ای ڈی او ہیلتھ گجرات ڈاکٹر اعجاز حیدر نے فضل داد گورنمنٹ میٹرنٹی ہسپتال گلیانہ کے 6ملازمین کو نوکریوں سے فارغ کر دیا ۔تفصیل کے مطابق ای ڈی او ہیلتھ گجرات نے فضل داد گورنمنٹ میٹر نٹی ہسپتال گلیانہ کے 6ملازمین کو نوکریوںسے فارغ کر دیا ہے ۔تمام ملازمین کام کرنے کی بجائے دن بھر آپس میں لڑتے جھگڑتے تھے ۔جبکہ ذرائع کا کہنا ہے کہ نوکریوں سے فارغ ہونے والے تمام افراد لیڈی ڈاکٹر کے ساتھ باہمی چپکلش میں مصروف رہتے تھے ۔جبکہ کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ ذاتی لڑائی کی وجہ سے سرکاری ملازمین ڈیوٹی سے غفلت برت رہے تھے۔نوکریوں سے فارغ ہونے والوں میں LHVروینہ ۔لیبارٹری اٹینڈینٹ محمد ارشد ۔ڈسپنسر شجاعت احمد ۔نائب قاصد نقاش طاہر ۔سینٹری ورکرعامر مسیح ۔اور چوکیدار سیف اللہ کو نوکری سے سے فارغ کیا گیا ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ملکہ (زاہد مصطفی اعوان) تھانہ گلیانہ ان ایکشن ۔ری فلنگ کرنے اور غیر قانونی تیل فروخت کرنے والوں کو گرفتار کر لیا گیا ۔تفصیل کے مطابق پولیس تھانہ گلیانہ نے چھاپہ مار کر امجد لطیف ولد محمد لطیف سکنہ نصیرہ اور عامر صدیق ولد محمد صدیق سکنہ نصیرہ کو گیس ری فلنگ کرتے ہوئے موقع سے گرفتار کر لیا ۔اور ملک محمد اصغر ولد احمد خاں سکنہ دھنگ کو غیر قانونی تیل فروخت کرنے پر گرفتار کر لیا ہے ۔ادھر تھانہ گلیانہ نے ناکہ کے دوران راجہ عبداللہ اویس سکنہ جہلم سے دو بوتل شراب برآمد کر لی ہے ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ملکہ (زاہد مصطفی اعوان ) آر ایچ سی ملکہ کے ٹرانسفارمر کو جلے ہوئے اٹھارہ دن گزر گئے ۔ڈیمانڈ نوٹس بنا کر ای او ہیلتھ کی میز پر سائن ہونے باقی رہ گئے ۔تفصیل کے مطابق آر ایچ سی ملکہ کے اکلوتے ٹرانسفارمر کو اس دنیا فانی سے کوچ کئے ہوئے اٹھارہ دن گزر گئے ہیں ۔ای ڈی او ہیلتھ گجرات کو اس حوالے سے باقاعدہ آگاہ کر دیا گیا اور گیپکو کی طر ف سے نئے ٹرانسفامر کی تنصیب کے لئے ڈیمانڈ نوٹس بھی ای ڈی او آفس بھجوا دیا گیا ،جبکہ ڈیمانڈ نوٹس ای ڈی او ہیلتھ کے دستخط کا منتظر ہے ۔ادھر دور دراز کے علاقوں سے آنے والے مریض شدید دشواری کا سامنا کر رہے ہیں ۔