لاہورمال روڈ پر کارروائی، لیاری گینگ وار کا ملزم 2 ساتھیوں سمیت گرفتار

Lahore

Lahore

لاہور (جیوڈیسک) لاہور پولیس نے مال روڈ پر ڈرامائی انداز میں چھاپہ مار کر لیاری گینگ وار کے خطرناک ملزم کو 2 ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق لیاری گینگ وار کاملزم امین بلیدی 2 ساتھیوں سمیت لاہور کے علاقے مال روڈ سے گرفتار کرلیا۔

تینوں ملزمان پولیس کو قتل، بھتا، اغوا برائے تاوان سمیت متعدد وارداتوں میں مطلوب ہیں۔ کراچی میں رینجرز اور پولیس کی جانب سے ٹارگٹڈ آپریشن میں تیزی کے باعث ملزمان لاہور فرار ہو گئے تھے، تینوں ملزمان کا تعلق لیاری گینگ وار بابا لاڈلہ گروپ سے ہے۔