لاہور (جیوڈیسک) بڑوں کی انا بچوں کو رلاتی ہے تو درد دل رکھنے والی ہر آنکھ بھر آتی ہے ۔ ماں کے ساتھ نہیں جانا ، دادی ماں کے ساتھ رہنا ہے ۔
لاہور کی رضوانہ کا شوہر خرم 4 ماہ لاپتہ رہا تو وہ چار بچیوں کو لے کر میکے چلی گئی ۔ سسرال میں رہ جانے والی دو بیٹیوں کی حوالگی کے لئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا تو 11 سالہ عروج اور 9 سالہ ردا نے ماں کے ساتھ جانے سے انکار کر دیا جس پر احاطہ عدالت میں ساس ریحانہ اور اس کی بہو رضوانہ ایک دوسرے کو کوستی رہیں ۔
عدالت نے بچیوں کو ماں سے ملاقات کا وقت دیا تو معصوموں کا دل موم ہوگیا اور وہ ماں کے ساتھ جانے پر راضی ہوگئیں ۔