نیویارک (جیوڈیسک) این جی ٹیانسانوں کو خوراک بنانے والے آدم خور خاندان کے گِرد گھومتی ہالی ووڈ کی ہارر فلم ” وی آر واٹ وی آر” کا نیا ٹریلر ریلیز کر دیا گیا ہے۔ ہدایتکار جِم مائیکل کی یہ فلم 2010 میں بننے والی میکسیکن فلم کا ریمیک ہے جس میں ایک ایسے خاندان کو دِکھایا گیا ہے جواپنے سربراہ کے گزر جانے کے بعد اسکی روایت کو قائم رکھتے ہوئے انسانوں کو اپنی خوارک بنالیتے ہیں۔
شہر میں جب لاپتہ افراد کی بڑھتی ہوئی تعداد پولیس کو تشویش میں مبتلا کردیتی ہے تو یہ آدم خور خاندان بھی تحقیقات کا حصہ بنا لیا جاتا ہے۔ خوف اور دہشت سے بھرپور اس فلم میں ہالی ووڈ ستارے جولیا گارنیئر، امبر چیلڈر اور کیلی میگیلیز اہم کرداروں میں جلوہ گر ہوں گے جسے رواں سال 27 ستمبر کو نمائش کیلئے پیش کر دیا جائے گا۔