کراچی ( اسٹاف رپورٹر) عالمی یوم خواتین پر محب وطن روشن پاکستان پارٹی شعبہ خواتین کے زیر اہتمام منعقدہ پرتقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایم آر پی سربراہ امیرپٹی نے کہاکہ اسلام آفاقی و لافانی دین ہے جو قدرت وفطرت کے تمام تقاضے پورے کرتے ہوئے انسانوں کے درمیان مساوات و انصاف کے اصولوں کے تحت ربط باہمی کے ذریعے حقوق و فرائض کا تعین کرکے عزت و احترام کا معاشرہ قائم کرتا ہے اسلئے عورت و مرد ہر ایک کے حقوق واختیارات کا اسلام کے دائرے و سانچے میں رہنا ہی ان کی ترقی ‘ خوشحالی اور عزت و تحفظ کا ضامن ہے۔
مگر افسو س کہ ایک جانب مذہب کو جبر کی تلوار بنانے والے دین کے نام پر عورت کو مقید کرنے اور غلام بنانے پر تلے ہیں تو دوسری جانب آزادی نسواں کے داعی اسلامی اقدار سے متصادم آذادی کو عورت کی ترقی کا ضامن ٹہراکر عورت کو گمراہ کررہے ہیں جبکہ مرد کی طرح عورت کی ترقی بھی دین تقلید وپاسداری میں ہے اور دین عورت و مرد کو چند حدود و قیود کیساتھ مساوی حقوق و آزادی دیتا ہے ۔