سب تعریف اللہ تعالٰی کے لیئے ہے جو تمام جہانوں کا پالنے والا ہے۔
سے شروع ہونے والے کلام الہی کی آخری آیات
الَّذِیۡ یُوَسۡوِسُ فِیۡ صُدُوۡرِ النَّاسِ ۙ﴿۵﴾
جو لوگوں کے سینوں میں وسوسہ ڈالتا ہے ۔
مِنَ الۡجِنَّۃِ وَ النَّاسِ ٪﴿6﴾
( خواہ ) وہ جن میں سے ہو یا
انسان میں سے ۔
کو بغور پڑھیئے اور سمجھیئے تو زندگی کی سب سے بڑی حقیقت سے ہمارا واسطہ پڑیگا ۔ ہمارے ذہنوں میں ہمارے ہی تراشیدہ بت چٹاخ سے ٹوٹ کر ریزہ ریزہ ہو جائینگے۔ کہ وہ بات جو ہمارے پالنے والے نے ہمیں صدیوں پہلے سمجھا دی تھی وہ آج تک ہمارے کند ذہن میں راسخ کیوں نہ ہو سکی ۔ کلام پاک کی پہلی آیت ہمیں سمجھاتی ہے کہ سارے عالمین کا رب ہی وہ واحد ہستی ہے ، وہ ذات پاک ہے، جس کی تعریف میں کسی بھی حد تک جایا جا سکتا ہے کیونکہ وہ اس کا مستحق بھی ہے اور اس کے لائق بھی ۔ کیونکہ وہی تو ہے جو ہر شے کے پالنے پوسنے ، سے لیکر کیسے پالنے اور کس حال میں رکھنے تک کی طاقت بھی رکھتا ہے اور اختیار بھی ۔
وہیں وہ اسی کلام پاک کے آخری حصے میں آخری دو آیات میں ہماری آنکھوں پر پڑا غفلت کا پردہ بھی چاک کر دیتا ہے اور بتا دیتا ہے کہ خود کو بچانے کی دعا کریں اس سے ، جو لوگوں کے دلوں میں وسوے ڈالتا ہے خواہ وہ جن میں سے ہو یا انسان میں سے۔۔
یعنی انسان ہی وہ مخلوق ہے جو شر اور وسوسہ پھیلانے میں جنات اور شیطان کے بھی مقابل کھڑا ہو جاتا ہے ۔
سچ کہیں تو اس پر مذید غور کریں تو دنیا کے ہر قتل میں ، ہر برائی میں ، ہر لوٹ مار میں ، ہر شرمندگی میں ہمارے سب سے قریبی لوگوں کا ہی ہاتھ ہوتا ہے اور دس میں سے ہر نو معاملات میں یہ قریبی اپنے ہی عزیز اور رشتے دار ہی ہوتے ہیں ۔ جن کے خمیر میں آپکی کامیابیوں اور نیک نامیوں سے حسد اور شر شاید گوندھا گیا ہوتا ہے یا پھر وہ اس شر پسندی کو اپنا حق سمجھتے ہیں یا وہ اس کو اپنا فرض سمجھتے ہیں کہ جہاں جہاں اور جب جب آپ کی کھری راہ میں کوئی بھی کھوٹ ڈال سکیں یا آپ کی تباہی میں اپنا حصہ ڈال سکیں تبھی ان سے آپ کی قرابت داری ثابت ہو سکے گی ۔ اور وہ چین کا سانس لے سکیں گے کہ شکر ہے جو ہمارے پاس نہیں تھا وہ اس کے پاس بھی نہیں رہا ۔
ورنہ باقی اکا دکا واقعات میں دوست یا انجان لوگ کسی وقتی فائدے کے لیئے ایسے گناہ اپنے سر پر لے تو لیتے ہیں لیکن اپنا چین سکون رخصت کر کے ۔
انسانوں کی اسی خصلت پر روشنی ڈالنا اسقدر ضروری تھا کہ اسی موضوع کے لیئے ایک پوری سورہ کو ہی “الناس” کا نام دیدیا گیا ۔ اس سے اس کی موضوع یعنی “لوگ ” کی اہمیت کا اندازہ لگائیے ۔ انسان زندگی میں محنت کرتا ہے، جستجو کرتا ہے، کوشش کرتا ہے تو کسی نہ کسی مقام پر اسے اللہ کا کرم پہنچا ہی دینا ہے ۔ اور کسی کسی کو تو بنا کسی محنت، بنا کسی جستجو اور بنا کسی کوشش کے بھی بہت کچھ عطا فرما دیتا ہے ۔
دونوں صورتوں میں اس کے ارد گرد موجود اور اس سے جڑے ہوئے رشتوں کا امتحان بھی شروع ہو جاتا ہے ۔ کہ وہ کیسے اس کی کامیابیوں یا خوشیوں کو ہضم کر پاتے ہیں ۔ لیکن وائے قسمت کہ ہزاروں لاکھوں میں سے کوئی ایک ادہ رشتے دار ہی ایسا نکلتا ہے جو اس امتحان میں کامیاب ہو سکے ۔ تو آئیے مل کر دعا کریں کہ اللہ پاک ہم سب کو ہمارے عزیزوں رشتے داروں کے شر سے محفوظ رکھے کیوں کہ یہ ٹھیکہ انہوں نے بڑے طمطراق سے اٹھا رکھا ہے ۔ اور اس شر سے بچنا زندگی کا سب سے بڑا امتحان بھی ہوتا ہے اور سب سے بڑا دکھ بھی ۔۔۔۔