نیویارک (جیوڈیسک) ہالی وڈ اداکار ہیوجیک مین ایک بار پھر سپر ہیرو بن گئے، بلاک بسٹر ایکس مین سیریز کی نئی فلم لوگن کا نیا ٹریلر آگیا۔
جیمز مین گولڈ کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم لوگان میں سپرہیرو کا کردار نبھاتے ہیوجیک مین ایک بار پھر دنیا کو بچاتے نظر آرہے ہیں۔
فلم کی کاسٹ میں اداکار ہگ جیک مین اداکار پیٹرک سٹیورٹ اور بوائڈ ہولبروک شامل ہیں ۔ ایکشن سے بھرپور یہ فلم آئندہ سال 3 مارچ کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔