کراچی: یڈمنسٹریٹربلدیہ کورنگی عمران اسلم نے کہا کہ ضلع کورنگی کورنگی زون کی انتظامیہ ترقی و خوشحالی کے ساتھ ساتھ عوام کی خدمت میں شب و روز مصروف عمل ہیں ان خیالات کا اظہار ایڈمنسٹریٹربلدیہ کورنگی عمران اسلم نے کورنگی زون کی مختلف یونین کونسلوں میں عیدگاہوں کے مقامات ، امام بارگاہوں، مساجد کے اطراف صفائی ستھرائی کے کام کے معائنے کے موقع پر کیا اس موقع پر ان کے ہمراہ S.E ضلع کورنگی پریم چند ،فوکل پرسن کورنگی زون محمد مبین صد یقی ،ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز ضلع کورنگی رفیق شیخ ، ڈپٹی ڈائریکٹر ہیلتھ سید محمد احمد نقوی اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔
ایڈمنسٹریٹربلدیہ کورنگی عمران اسلم نے کہا کہ عید الفطر میں صحت و صفائی کی طرف خصوصی توجہ دی جائے تاکہ اس عظیم مذہبی تہوار کے موقع پر عوام الناس کو صحت و صفائی کے حوالے سے کسی بھی قسم کی شکایت کا موقع نہ ملے اس سلسلے میں محکمہ ہیلتھ کے افسران و عملہ مربوط حکمت عملی اختیار کرتے ہوئے اس بات کو یقینی بنائیں کہ عیداالفطر سے قبل تمام مساجدوں، عید گاہوں اور امام بار گاہوںکے اطراف صفائی ستھرائی میں کوئی کمی بیشی نہ رہے کیونکہ عیدالفطر ہمارے بڑا مذہبی تہوار ہے اس موقع کی مناسبت سے ضلع کورنگی کو صاف ستھرا رکھنا ہمارا دینی اور اخلاقی فرض ہے۔