انتظامیہ بلا کسی امتیاز و تفریق لوگوں کے مسائل حل کر کے اطمینان محسوس کرتی ہے، مسرور حسین میمن

کراچی: انتظامیہ بلا کسی امتیاز وتفریق لوگوں کے مسائل حل کر کے اطمینان محسوس کرتی ہے شہر کی ترقی اور شہریوں کی خوشحالی ہمارا نصب العین ہے صفائی ستھرائی سمیت تمام بنیادی ضروریات کی فراہمی کو یقینی بنایا جارہا ہے بلدیہ کورنگی کی تمام یونین کونسلوں میں صفائی ستھرائی کا کام تیزی سے جاری ہے اور انتظامیہ شہریوں کی خدمت اولین تر جیح سمجھتی ہے اور اس مقصد میں بلا امتیاز ایمانداری و دیانتداری سے اپنا کردار ادا کر رہے ہیں کورنگی کو مثالی اور تمام مسائل سے پاک اور وسائل سے بھر پور بنانے کیلئے عوام الناس کے تعاون کے طلبگار ہیں۔

ان خیالات کا اظہار میونسپل کمشنر بلدیہ کورنگی مسرور حسین میمن نے کورنگی زون کی یوسی07 اور یوسی .06 میں جاری صفائی ستھرائی کے کاموں کے معائنے کے موقع پر کیا اس موقع پر ان کے ہمراہ S.E بلدیہ کورنگی پریم چند ،ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز رفیق شیخ ،ڈپٹی ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز سید محمد نقوی اوردیگر محکمہ جاتی افسرا ن بھی موجود تھے انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت جاری کیں کہ کچرا اٹھانے کے عمل کو بدستور جاری رکھا جائے اور کچرا اٹھانے کی جگہ پر جراثیم کش ادویات کا اسپرے اور چونے کا چھڑکائو بھی کیا جائے انہوں نے مزید کہا کہ شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جارہے ہیںمیونسپل کمشنر بلدیہ کورنگی مسرور حسین میمن نے موقع پر موجود عوام الناس سے کہا کہ اپنے گھروں دکانوں کا کچرا روڈ پر نہ پھینکیںبلکہ کچرا مقرہ جگہ پر ڈالیں جہاں صفائی ستھرائی کا عملہ اٹھا کر لے جائیگا۔

Masroor Hussain Memon

Masroor Hussain Memon