منالی(جیوڈیسک) بھارتی ریاست ہماچل پردیش کے ٹاون منالی میں صبح کے وقت پڑنے والی برفباری نے سیاحوں اور علاقہ مکینوں کو مبہوت کردیا۔صبح سے شروع ہونیوالی برفباری نے چند ہی گھنٹوں میں علاقے کو برف کی سفید چادر اوڑھادی۔
اس موقع پر سیاح برف کے گولے بناتے اور تصویریں کھینچتے دکھائی دیئے۔منالی میں گذشتہ برسوں میں برفباری کم مقدار میں ہوتی دیکھی گئی ہے۔امید کی جارہی ہے کہ آیندہ چند روز میں مزید برفباری ہوسکتی ہے۔