مانچسٹر سٹی کی ٹیم ایف اے فٹبال کپ کے فائنل میں پہنچ گئی

Football

Football

لندن(جیوڈیسک)مانچسٹر سٹی کی ٹیم چیلسی کو ہرا کر ایف اے فٹبال کپ کے فائنل میں پہنچ گئی۔لندن میں ہونے والے میچ میں مانچسٹر سٹی نے دفاعی چیمپئین چیلسی کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست دی۔

مانچسٹر کی طرف سے سمیر ناصری اور سرجیو اگیورو sergio aguero نے گول کیے۔ ایف اے کپ کے فائنل میں مانچسٹر سٹی کا مقابلہ وِگان ایتھلیٹک کلب سے ہو گا۔