مانچسٹر (جیوڈیسک) فٹبال کلب مانچسٹر یونائیٹڈ نے سنیچر کو کھیلا جانے والا یہ میچ آخری آدھ گھنٹے تک دس کھلاڑیوں سے کھیلنے کے باوجود جیت لیا۔
وین رونی نے ویسٹ ہیم کے کھلاڑی سٹیورٹ ڈاوننگ کے خلاف ایک سخت فاول کیا تھا جس کے بعد انھیں سرخ کارڈ دکھا کر میچ سے باہر کر دیا گیا تھا۔
مانچسٹر یونائیٹڈ کے کپتان کا کہنا ہے کہ وہ ریفری لی میسن کے فیصلے کے خلاف اپیل کرنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتے۔ انھوں نے کہا کہ وہ غالباً صحیح فیصلہ تھا اور میں نے اس کے لیے اپنے ساتھیوں سے معذرت کر لی ہے۔