مانچسٹر یونائیٹڈ نے ایف اے کمیونٹی شیلڈ جیت لی

Manchester

Manchester

مانچسٹر (جیوڈیسک) فٹبال کلب مانچسٹر یونائیٹڈ نے وِگن کو دو صفر سے مات دے کر ایف اے کمیونٹی شیلڈ جیت لی۔ ویمبلے کے تاریخی اسٹیڈیم میں ایف اے کمیونٹی شیلڈ کے لئے مانچسٹر یونائیٹڈ اور وِگن کی ٹیمیں اِن ایکشن ہوئیں۔

یونائیٹڈ کے اسٹار کھلاڑی وین پرسی نے چھٹے منٹ میں گول کر کے مقابلے کو اعصاب شکن بنا دیا۔ یونائیٹڈ کی ایک صفر کی برتری کے ساتھ پہلے ہاف کا اختتام ہوا۔ میچ کے اختتامی لمحات میں وین پرسی نے دوسرا گول بھی کر دیا۔ دو صفر کی جیت نے مینیو کی ٹیم کو شیلڈ دلا دی۔