مانچسٹر یونائیٹڈ کے مینجر الیکس فرگوسن کا ریٹائرمنٹ کا اعلان

Manager Ferguson

مانچیسٹر(جیو ڈیسک)مانچیسٹر یونائیٹڈ کے کوچ سر ایلکس فرگوسن نے ریٹائیرمنٹ کا اعلان کر دیا۔ وہ 26 سال سے فٹبال کے میدان میں اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں اسکاٹ لینڈ میں پیدا ہونے والے سر ایلیکس فرگوسن کو فٹبال کی دنیا میں انتہائی عزت کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔ فرگوسن 1986 میں برطانیہ کی مشہور فٹبال کلب مانچیسٹر یونائیٹڈ کے کوچ مقرر ہوئے۔

اس کے بعد وہ 23 سال سے مان یونائیٹد کے ساتھ وابسطہ ہیں جس میں انھوں نے کلب کے لیے بہت سے ٹائیٹل جیتے۔71 سالہ مینیجر کا کہنا ہے کہ رواں سیزن کے اختتام پر وہ مانچیسٹر یونائیٹڈ کے کوچ کے لحاظ سے ریٹائر ہو جائیں گے۔ وہ اپنے کیرئیر میں 13 لیگ ، دو یوایفا ٹائیٹل جیتنے میں کامیاب ہوئے۔ ان کے ریٹائرڈ ہونے کے ساتھ ان کا 36 سالہ کامیاب کوچنگ کیرئیر اختتام کو پہنچے گا۔