جنوبی افریقہ(جیوڈیسک) جنوبی افریقہ کے ایوان صدر نے ہفتہ کے روز کہا ہے کہ نیلسن منڈیلا کی حالت اس وقت غیر تسلی بخش ہے، تاہم انہوں نے کافی بہتری دکھائی ہے جو بدستور ہسپتال میں تشویشناک حالت میں ہیں۔
ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ جبکہ اس وقت ان کی حالت غیر مستحکم ہے، ڈاکٹروں نے عندیہ دیا ہے کہ سابق صدر نے کافی بہتری دکھائی ہے اور علاج کے بعد ان کی حالت سے لگتا ہے کہ مستحک ہو رہی ہے۔ 94 سالہ علیل رہنما کو 8 جون کو پیھپھڑوں کے انفیکشن کے باعث ہستپال داخل کرایا گیا تھا۔