منڈی بہاؤالدین (جیوڈیسک) منڈی بہاؤالدین میں چار دن سے بجلی کی بندش اور سڑک خراب ہونے پر شہریوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرہ ملک وال کے علاقہ اسلام نگر میں کیا گیا۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ چار روز سے بجلی نہ ہونے سے انہیں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ انہوں نے گیپکو انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ ٹرانسفارمر ٹھیک کر کے علاقے میں فوری بجلی بحال کی جائے۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ علاقے میں کئی سال سے تباہ حال سڑک بھی تعمیر کی جائے۔ گرد اور دھول سے لوگ سانس اور دیگر بیماریوں میں مبتلا ہورہے ہیں۔