منڈی بہاؤالدین (جیوڈیسک) المناک واقعہ تھانہ سول لائن کے علاقے رشید آباد میں پیش آیا جہاں نامعلوم افراد نے روزگار کیلئے یونان گئے احسان نامی شخص کے گھر میں گھس کر پینتالیس سالہ شمیم، بائیس سالہ سلمان، بیس سالہ کرن اور اکیس سالہ ارم کو تیز دھار آلے سے قتل کر دیا۔
احسان کا والد امانت علی شدید زخمی ہو گیا۔ اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور لاشوں کو اسپتال منتقل کیا۔ پولیس حکام کے مطابق واقعہ گھریلو رنجش کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے مزید تحقیقات جاری ہیں۔