منڈی بہائوالدین کی خبریں 23/10/2014

Asif Zafar Cheema

Asif Zafar Cheema

منڈی بہائوالدین : ایس ایس پی ٹریفک رینج گوجرانوالہ آصف ظفر چیمہ نے ڈسٹرکٹ پولیس لائنز میں ٹریفک پولیس کے دربار سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملازمین کی فلاح وبہبود انکی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے ٹریفک سٹاف کے مسائل سنے اور ان کے حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔اس موقع پرڈی ایس پی ٹریفک محمدنوازگھمن ،انسپکٹرپرویز،آصف عزیزASi،ارشدچیمہ ASi،نذیرتارڑ سب انسپکٹر اور دیگر افسران بھی موجود ہیں۔محمد آصف ظفر چیمہ چیف ٹریفک آفیسر نے محرم الحرام کی آمد کے پیش نظر ٹریفک سٹاف کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ عوام الناس کو زیادہ سے زیادہ سروس فراہم کریں ۔ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلاتفریق کارروائی عمل میں لائی جائے۔ محرم الحرام میں خصوصی طور پر عوام کے تعاون کی ضرورت ہوتی ہے تاکہ کسی بھی مشکوک گاڑی و فرد کی بروقت نشاندہی ہو سکے اور ان کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جا سکے۔ شہریوں کو چاہیے کہ ٹریفک قوانین کی پاسداری کریں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔

منڈی بہائوالدین :محرم الحرام میں سیکورٹی کے حوالہ سے کوئی غفلت یا کوتاہی ہر گز برداشت نہیں کی جائے گی۔ محرم الحرام کو پر امن گزارنے کیلئے ایک جامع کانٹی جنسی پلان ترتیب دے دیا گیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار ڈی سی او منڈی بہائوالدین مظفر خان سیال نے محرم الحرام کے حوالے سے کیے گئے انتظامات کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں ڈی او سی افضال وڑائچ، اے ڈی سی وسیم عباس، اسسٹنٹ کمشنرز، ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر خالد خواجہ، ڈی او سی او ظفر محمود گوندل، ایکسین واپڈا، آر ٹی اے سیکرٹری اور ایمرجنسی آفیسر 1122 انجینئر عمران خان نے شرکت کی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈی سی او مظفر خان سیال نے کہا کہ جلوس کے داخلی اور خارجی راستوں پر چیکنگ کے نظام کو موثر اور فعال بنایا گیا ہے۔ جلوسوں کے روٹس کلئیر کر دئیے گئے ہیں۔ انہوں نے اسسٹنٹ کمشنروں کو ہدایت کی کہ اسسٹنٹ کمشنرز تمام چھوٹے اور بڑے روٹس کو چیک کریں۔ بجلی جانے کی صورت میں جنریٹر اور یو پی ایس کا انتظام کیا جائے اور جلوس کے راستوں میں کہیں بھی پتھر، اینٹیں اور سوئی گیس کی لیکج نہ ہو۔ انہوں نے واپڈا حکام کو ہدایت کی کہ جلوس کے راستے میں کہیں بھی بجلی کی تاریں نہ لٹکی ہوں۔ انہوں نے ای ڈی او ہیلتھ کو ہدایت کی کہ خدا نہ کرے کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے میڈیکل اور پیرا پیڈیکل سٹاف کے علاوہ وافر مقدار میں ادویات موجود ہوں۔ انہوں نے ٹی ایم اوز کو ہدایت کی کہ عزاداروں کو تمام ممکنہ سہولیات فراہم کی جائیں۔ شیعہ علماء کرام سے قریبی رابطہ رکھیں ۔جلوس کے راستوں میں کہیں بھی ناجائز تجاوزات نہ ہوں۔ ڈی سی او نے مذید کہا کہ اس وقت ہمارا وطن عزیز مشکل دور سے گزر رہا ہے لیکن اس کے باوجود بھی حکومت پنجاب اپنے ٹارگٹ کی طرف کامیابی سے بڑھ رہی ہے۔ انہوں نے تمام مکاتب فکر کے علماء کرام، زاکرین، سول سوسائٹی ، الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا سے اپیل کی کہ ہم آپس میں اتفاق کو فروغ دیں تو کوئی بیرونی اور اندرونی قوت ہمیں کوئی نقصان نہیں پہنچا سکے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔

منڈی بہائوالدین:ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن آفیسر مظفر خان سیال نے کہا ہے کہ منڈی بہائوالدین کے تعلیمی ادارے پنجاب بھر میں بہترین تعلیمی ادارے ہیں۔ وزیر اعلی پنجاب کے وژن کے مطابق ان تعلیمی اداروں کی ترقی کیلئے تمام ممکنہ اقدامات کیے جائیں گے۔ یہ بات انہوں نے ضلع بھر کے کالجز کے پرنسپلز کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں ڈی او سی افضال احمد وڑائچ، اے ڈی سی وسیم عباس، اسسٹنٹ ڈائریکٹر کالجز ملک غلام دستگیر بھی موجود تھے۔ اجلاس میں کالجوں کے مسائل کے بارے میں غوروخوض کیا گیا۔ کالجوں میں سٹاف کی کمی، فرنیچر، ٹرانسپورٹ، چار دیواری اور پینے کے مسائل زیر بحث آئے۔ ڈی سی او مظفر خان سیال نے کہا کہ وہ جلد ہی تمام کالجوں کا وزٹ کریں گے اور انکے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے۔ اگر کوئی بھی آپ کا ایشو ہو تو فوری طور پر میرے نوٹس میں لائیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔

منڈی بہائوالدین: ڈسٹرکٹ ویجیلنس کمیٹی کا اجلاس زیر صدارت ڈی سی او منڈی بہائوالدین مظفر خا ن سیا ل منعقد ہوا۔ اجلا س میںڈی او سی/ای ڈی او سی ڈی افضا ل احمد وڑائچ، ڈی او لیبر امجد علی، ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر ضیاء اللہ صدیقی، ڈی او سوشل ویلفیئر عاطف علی وڑائچ، ڈی او ایگریکلچر غلام شبیر، ڈی ای او قاضی ایوب، سوشل سیکورٹی آفیسر اظہر محمود، رانا آصف منیر، ڈاکٹر نگینہ صدف، بھٹہ یونین کے صدر چوہدری فتح شیر ، جنرل سیکرٹری عمر حیات ، مزدوروں کے نمائندے سید علی افتخار، امتیاز حسین اور کمیٹی کے دیگر ممبران نے شرکت کی۔سوشل سیکورٹی آفیسر اظہر عباس نے اجلاس کو بتایا کہ بھٹہ مزدوروں کے 467سیکورٹی کارڈ بنا دئیے گئے ہیں اوربہت جلد تمام مزدوروں کو سو فیصد کارڈ جاری کر دئیے جائیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ بھٹہ جات بند ہونے کی وجہ سے سیکورٹی کارڈ نہیں بن رہے۔جونہی بھٹہ جات چالو ہونگے کارڈ بنانے کا کام جاری کر دیا جائیگا۔ڈی سی او نے سوشل سیکورٹی آفیسر کو سیکورٹی کارڈ جاری کرنے کی رفتار کو تیز کرنے اور کارکردگی کو بہتر بنانے کی ہدایت کی۔اس موقع پر نمائندہ ورکر نے درخواست کی کہ 1000اینٹ کا 740روپے مزدوری ریٹ کو یقینی بنایا جائے۔ڈی سی او نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ آف پاکستان اور حکومت پنجاب کے احکامات پر سختی سے عملدرآمد کروایا جائیگا۔ بھٹہ کے مزدوروں کی اجرت حکومت کی طرف سے مقرر کردہ ریٹس کے مطابق دلوائی جائے گی۔