منڈی بہاءالدین (جیوڈیسک) منڈی بہاءالدین کی تحصیل پھالیہ میں زمین کے تنازع پر بیٹے نے فائرنگ کر کے ماں ، باپ اور بہن کو قتل کر دیا۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ تحصیل پھالیہ کے علاقے چھٹہ نیک میں پیش آیا۔
زمین کے تنازع پر بیٹے نے فائرنگ کر کے ماں ، باپ اور بہن کو قتل کر دیا۔ فائرنگ کے بعد ملزم فرار ہو گیا۔ پولیس نے لاشوں کو تحصیل اسپتال منتقل کر دیا۔ ملزم کی تلاش جاری ہے۔