لاہور (جیوڈیسک) پنجاب حکومت نے چھانگا مانگا میں بسنت میلہ منانے کا باقاعدہ نوٹیفیکشن جاری کر دیا۔ ڈی سی او قصور کو میلے کے لئے ضروری انتظامات کرنے کے ہدایت بھی کر دی گئی۔
ذرائع کے مطابق حکومت نے چھانگا مانگا میں چودہ روزہ بسنت میلہ 21 جنوری سے 5 فروری تک منانے کے لئے نوٹیفیکیشن جاری کرتے ہوئے ڈی سی او قصور کو ضروری ہدایت کرتے ہوئے تمام انتظامات کا جائزہ لیکر رپورٹ کرنے کی بھی ہداہت جاری کر دی ہے۔
نوٹیفیکیشن میں یہ بات بھی واضع کر دی گئی ہے کہ چھانگا مانگا کے علاوہ کسی جگہ پتنگ بازی نہیں ہو سکے گی اور اگر کوئی کرے گا تو اس کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی ہو گی میلے کے دوران ثقافتی پروگرام بھی پیش کئے جائیں گے۔