منگھوپیر سے حراست میں لئے گئے 200 افراد میں سے 184 رہا

Karachi Ranger

Karachi RangerKarachi Ranger

کراچی(جیوڈیسک)کراچی کے علاقے منگھوپیر سلطان آباد میں رات گئے سے جاری آپریشن میں حراست میں لئے گئے200افراد میں سے184کو رہاکر دیا گیا ہے۔ رینجرز ذرائع کے مطابق منگھو پیر سلطان آباد میں رینجرز کا ٹارگٹڈ آپریشن گزشتہ شب سے جاری ہے، آپریشن کی براہ راست نگرانی کے لیے ڈی جی رینجرز رضوان اختر بھی علاقے میں موجود ہیں۔

رینجرز نے 200 سے زائد افراد کو حراست میں لیا جبکہ184افراد کو تفتیش کے بعد رہا کر دیا گیا۔آپریشن میں رینجرز خواتین اہلکاروں سمیت ایک ہزارسے زائد رینجرز اہلکار اور انسداد دہشت گردی کا دستہ شامل ہے، جبکہ علاقے کی حساسیت کو دیکھتے ہو ئے ہیلی کاپٹر کے ذریعے آپریشن کی فضائی نگرانی بھی کی جارہی ہے۔